حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی قیمت 318 روپے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 353 روپے فی لٹر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 25 نومبر تک کے لیے ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments