سندھ میں آٹے کا سرکاری نرخ 138 روپے فی کلو مقرر، گندم براہ راست فلور ملوں کو دینے کا فیصلہ

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں آٹے کا سرکاری نرخ 138 روپے فی کلو مقرر کر دیئے گئے، گندم براہ راست فلور ملوں کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے اہم ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا فیصلے کا مقصد مارکیٹ میں آٹے کی رسد برقرار رکھنا اور قیمتوں میں استحکام کے ذریعے صارفین کو ریلیف دینا ہے۔

محبوب الزمان نے کہا کہ آٹے کے تھوک اور پرچون نرخوں کے فرق کو قابو میں رکھنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے، سندھ حکومت گندم کی ذخیرہ اندوزی ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے اور اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سندھ حکومت نے پہلی بار بار دانے کا روایتی نظام ختم کیا، سندھ حکومت کی جانب سے 17 ارب کی سبسڈی دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...