اہور قلندرز نے پی ایس ایل 12 کیلئے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیا
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کے لیے سری لنکا کے انٹرنیشنل کرکٹر کمندو مینڈس کو 6 کروڑ 38 لاکھ روپے میں ڈائریکٹ سائن کر لیا ہے۔
کمندو مینڈس سری لنکا کی بیٹنگ لائن اپ کے اہم رکن ہیں اور وہ پی ایس ایل کے پورے سیزن کے لیے دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں یہ ان کی پہلی شرکت ہوگی، لاہور قلندرز نے اپنی مڈل آرڈر بیٹنگ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مینڈس کی خدمات حاصل کی ہیں۔
گزشتہ 12 ماہ کے دوران مینڈس کی کارکردگی خاص طور پر متاثر کن رہی ہے اور اس عرصے میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 153.9 رہا۔ بنیادی طور پر مڈل آرڈر بیٹر ہونے کے ساتھ ساتھ مینڈس اپنی ایک منفرد صلاحیت کے باعث بھی ٹیم کے لیے اہم اضافہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ وہ دائیں اور بائیں دونوں ہاتھوں سے فنگر سپن بولنگ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کمندو مینڈس نے کہا کہ قلندرز فیملی کا حصہ بننے پر میں بہت خوش ہوں۔ یہ میرے لیے ایک بہترین موقع ہے اور میں ٹیم کے ساتھ اچھا وقت گزارنے اور کامیاب سیزن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پُرجوش ہوں۔
دوسری جانب لاہور قلندرز کے مالک اور ڈائریکٹر کرکٹ ثمین رانا نے کہا کہ کمندو مینڈس ہماری ٹیم کے لیے ایک بہترین اضافہ ہیں اور ہم انہیں قلندرز فیملی میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ان کی شمولیت سے ہماری ٹیم مزید مضبوط اور متوازن ہوگی، ہم انہیں اپنے سکواڈ کا حصہ بنانے پر خوش ہیں اور پورے سیزن میں ان کی کارکردگی دیکھنے کے منتظر ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments