محمد عامر بطور برطانوی شہری افغان پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر بطور برطانوی شہری افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کا حصہ بن گئے۔
محمد عامر کو قندھار واریئرز نے پلا ٹینم کیٹیگری میں پہلی پک میں سکواڈ کا حصہ بنایا۔
فاسٹ بولر بطور برطانوی کھلاڑی افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے، انہوں نے برطانوی شہری کی حیثیت سے افغانستان پریمیئر لیگ میں رجسٹریشن کروائی تھی۔
خیال رہے کہ افغانستان پریمیئر لیگ کا آکشن دبئی میں جاری ہے۔
علم میں رہے کہ محمد عامر نے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، وہ 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کا حصہ تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments