یومِ اقبال کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور: (دنیا نیوز) یومِ اقبال کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وفاقی حکومت نے یومِ اقبال کے موقع پر 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے 9 نومبر کو یوم اقبال کے سلسلے میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق یوم اقبال کے موقع پر پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...