کراچی کے شہریوں کا نئے صوبوں کے فوری قیام کا مطالبہ
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے باسیوں نے بھی نئے صوبوں کے فوری قیام کا مطالبہ کر دیا ہے۔
کراچی کے شہریوں نے بڑھتی ہوئی آبادی اور انتظامی مسائل کے پیش نظر نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی گلیوں اور محلوں میں کوئی ترقیاتی کام نظرنہیں آتا۔
ان کا کہنا تھا کہ گٹرلائنیں خراب اور ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہیں، موجودہ نظام تبدیل ہونا چاہیے، نئے صوبے قائم کیے جائیں اور کراچی کو بھی الگ صوبے کا درجہ دیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments