شامی صدر کی ریاض آمد، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی
ریاض: (دنیا نیوز) شامی صدر احمد الشرع سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچے ہیں جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
شامی میڈیا کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
خیال رہے کہ یہ شام کے صدر احمد الشرع کا 4 ہفتوں کے دوران سعودی عرب کا دوسرا دورہ ہے، انہوں نے 6 اکتوبر کو بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments