وزیراعلیٰ پنجاب کے لیگل نوٹس کا سنا، مل جائے گا تو بھرپور جوابدیں گے: سالک حسین

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیگل نوٹس کا سنا ہی ہے، قانونی نوٹس مل جائے گا تو بھرپور جواب دیں گے۔

وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن سے متعلق بیان میرا ذاتی ہے، بھائی سے انٹرویو دینے سے پہلے یا بعد میں کوئی بات نہیں کی۔

چودھری سالک حسین نے مزید کہا کہ دو دن پہلے ان کا بیان نکال لیں انہوں نے خود تسلیم کیا پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے، ڈی سی تعیناتی سے متعلق الزام بالکل من گھڑت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...