آزاد کشمیر: ضلع باغ میں کلیئرنس آپریشن کامیاب، کوٹھیاں کے مقام پر دھرنا ختم
مطفر آباد: (دنیا نیوز) آزادجموں و کشمیر کے ضلع باغ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کلیئرنس آپریشن کرتے ہوئے کوٹھیاں کے مقام پر جاری دھرنا ختم کرا دیا، جس کے بعد اہم شاہراہیں کھول دی گئیں۔
کلیئرنس آپریشن کے نتیجے میں ضلع باغ کے تمام مواصلاتی راستے بھی کلیئر کردیے گئے اور آمدورفت معمول پر آگئی، دھرنا ختم ہونے سے علاقے میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی، جبکہ شہریوں کو درپیش سفری مشکلات کا بھی خاتمہ ہوگیا۔
قانون اور ریاست کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا غیر متزلزل عزم کلیدی رہا، کامیاب کارروائی کے بعد علاقے میں ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی اور شہریوں کو آمدورفت میں پیش آنے والی مشکلات سے نجات مل گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments