میر رضا کیس، نئے تفتیشی افسر کو تحقیقات مکمل کرنے کیلئے 10 روز کی مہلت

کراچی: (دنیا نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں میر رضا کیس کے نئے تفتیشی افسر ڈی ایس پی فرید احمد خان نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کر دی، عدالت نے رپورٹ جمع کروانے کے لیے 10 روز کی مہلت دے دی۔

نئے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی جامع تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے، کیس سے متعلق تمام ریکارڈ حاصل کیا جا چکا ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق کیس کی فائل 11 سو صفحات سے زائد پر مشتمل ہے، تمام ریکارڈ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تفتیشی افسر نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے 14 روز کی مہلت دینے کی استدعا کی، تاہم عدالت نے رپورٹ جمع کروانے کے لیے 10 روز کا وقت دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...