پولیس سے جھگڑے کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ضمانت منظور
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے روڈ بلاک کرنے اور پولیس سے لڑائی جھگڑے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور کر لی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے کیس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
سماعت کے دوران ریاستی وکیل علی آزاد نے کہا کہ آج ریکارڈ آ گیا ہے۔ اس پر جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ آج بھی ریکارڈ نہ آتا تو میں بتاتا ان کو۔
جج نے ملزمان کے وکلا سے پوچھا کہ آپ لوگوں نے کچھ کہنا ہے کیا؟ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ چلیں رہنے دیں، ضمانت منظور۔
عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پولیس کو شوکاز نوٹس سے متعلق معاملہ بھی دیکھنے کا کہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments