ناروے میں 60 ہزار پاکستانی آباد، براہ راست پروازوں کی بحالی کیلئے کام کررہے ہیں: عاصم علی

اوسلو:(دنیا نیوز) ناروے میں پاکستانی سفیر عاصم علی خان نے کہا ہے کہ یہاں 60 ہزار سے زائد پاکستانی آباد ہیں، جن کےلیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے کام کررہے ہیں۔

دنیا نیوز سے خصوصی  گفتگو کرتے ہوئے عاصم علی کا خان کہنا تھا کہ پاکستان اور ناروے کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے اہم پیش رفت جاری ہے، اس سلسلے میں پی آئی اے اور متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں، جلد خوشخبری ملنے کی امید ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ناروے میں 60 ہزار سے زائد پاکستانی آباد ہیں، جو اسکینڈینیوین ممالک میں پاکستانی کمیونٹی کی سب سے بڑی تعداد ہے، وہ ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان اور ناروے کے درمیان براہ راست پروازوں کا سلسلہ موجود تھا، جس کی بحالی کے لیے کام کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے پی آئی اے اور متعلقہ حکام سے رابطے جاری ہیں جبکہ پاکستان اور ناروے کے درمیان تین وفود کا تبادلہ بھی ہو چکا ہے۔

عاصم علی خان نے کہا کہ ناروے کے لیے پروازیں شروع کرنا پاکستانی نجی ایئرلائنز کے لیے بھی بہترین کاروباری موقع ثابت ہو سکتا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ براہ راست پروازوں کی بحالی کب ممکن ہوگی، اس حوالے سے کوئی حتمی وقت نہیں دیا جا سکتا، تاہم یہ کام جلد متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...