ٹک ٹاکر پتلو مفرور، تعلقات سے قانون کو بے اثر بنا رہا ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکر پتلو مفرور ہے اور اپنا اثرورسوخ استعمال کر کے قانون کو بے اثر بنا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں ہونے والے واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایک ٹک ٹاکر جس کو پتلو کے نام سے پکارا جاتا ہے اپنے شادی کی تقریب پر قیمتی انعامات کا اعلان کر کے جس میں بھاری کیش بھی شامل ہے پبلک کو اکٹھا کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سارا ڈرامہ اس ٹک ٹاکر نے مزید کمائی کے لئے کیا، انعامات اس کی انویسٹمنٹ تھی اور کمائی سوشل میڈیا سے۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 1, 2026
ان کا کہنا تھا کہ علاقہ کے غریب عوام کی غربت کا مذاق بنایا گیا اور ایک بڑے ہجوم میں بھگدڑ میں دو انسانی جانیں گئیں اور درجنوں لوگ زخمی ہوئے، ٹک ٹاکر مفرور ہے اور اپنا اثرورسوخ استعمال کر کے قانون کو بے اثر بنا رہا ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بے لگام سوشل میڈیا معاشرے اور ریاست کے لئے زہر قاتل ثابت ہو سکتا اس کا احتساب ہونا چاہیے، یہ ٹک ٹاکر کروڑوں نہیں اربوں کما رہے ہیں کیا ٹیکس قوانین ان کو ریگولیٹ کر رہی ہیں؟
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments