سود کی ادائیگی کیلئے ماں کا 4 بچوں کو فروخت کرنے کا اعلان

نواب شاہ: (ویب ڈیسک) نواب شاہ کی تحصیل قاضی احمد میں مبینہ سود خوری سے پریشان خاتون نے قرض کی رقم ادا کرنے کے لیے اپنے چار بچوں کو فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔

شمشاد بی بی پریس کلب پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے الزام لگایا کہ مبینہ سود خور انور شاہ لکھیاری ان سے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کررہا ہے۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شمشاد بی بی کا کہنا تھا کہ وہ سود کی رقم ادا کرنے کے لیے اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے شوہر اللہ رکھیو کھوکھر کو بھی مبینہ طور پر پولیس کے ذریعے لاپتا کروایا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے وزیر داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد سے مطالبہ کیا کہ ان کے شوہر کو بازیاب کرایا جائے، مبینہ سود خور کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...