شہر قائد میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی پر تیزاب پھینک دیا
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقہ ابراہیم حیدری میں مبینہ طور پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔
ملزم بیوی پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا، خاتون 15 فیصد جھلس گی ہے، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تیزاب جھگڑے کے دوران پھینکا گیا، پولیس حکام نے بتایا کہ جھلسنے والی خاتون کی ساس اور نند کو حراست میں لے لیا گیا ہے، دونوں خواتین سے ملزم کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments