کراچی پورٹ پر کھاد اور گندم سے لدے 2 بحری جہازوں کی آمد

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پورٹ پر کھاد اور گندم سے لدے 2 بحری جہاز پہنچ گئے، دونوں بحری جہازوں کو ترجیحی بنیادوں پر برتھ فراہم کی گئی۔

ترجمان کراچی پورٹ کے مطابق بندرگاہ پر 1 لاکھ 1 ہزار ٹن درآمدی کارگو ہینڈل کیا گیا، جس میں 50 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد جبکہ 51 ہزار ٹن گندم شامل ہے، گندم کی ہینڈلنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ 2 بحری جہازوں کی بیک وقت ہینڈلنگ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی آپریشنل صلاحیت کا مظہر ہے، ضروری اشیا کی بروقت ترسیل غذائی تحفظ کے لیے ناگزیر ہے، جبکہ بندرگاہوں پر کارگو ہینڈلنگ کی استعداد بڑھانا حکومت کی ترجیح ہے۔

چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد کے مطابق کراچی پورٹ ملکی تجارت اور سپلائی چین میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور کارگو ہینڈلنگ کی صلاحیت بہتر بنانے پر کام جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...