بائنانس نے سائبر حملے میں چوری ہونے والی رقم میں سے 90 فیصد کی تلافی کر دی

لندن: (ویب ڈیسک) کرپٹو ایکسچینج بائنانس (Binance) نے چوری ہونے والی رقم میں سے 90 فیصد کی باضابطہ طور تلافی کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بائنانس نے سائبر حملے میں چوری ہونے والی کل 6.3 ارب ڈالر کی رقم میں سے 90 فیصد یعنی 6 ارب ڈالر کی باضابطہ طور تلافی کر دی ہے۔

بائنانس ایکسچینج نے اپنے سیف فنڈ، فیوچرز انشورنس فنڈ اور کارپوریٹ خزانے کو استعمال کرتے ہوئے چوری شدہ ٹوکن دوبارہ خرید لئے تاکہ صارفین پر کوئی مالی اثر نہ پڑے۔

دوسری جانب ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس سے 6 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ڈیجیٹل اثاثوں کی چوری میں شمالی کوریا ملوث ہے۔

یاد رہے کہ 30 اکتوبر کو کرپٹو ایکسچینج بائننس کو سائبر حملے کا سامنا ہوا تھا اور اس حملے کے نتیجے میں تقریباً 6.3 ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے متاثر ہوئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...