سوئی گیس کمپنی نے گھریلو کنکشن پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی

لاہور: (ویب ڈیسک) سوئی گیس کمپنی نے گھریلو کنکشن پر غیر معینہ مدت تک پابندی بڑھا دی۔

ذرائع کے مطابق رواں ماہ سے کمرشل تندور ہوٹل سمیت دیگر کنکشن بھی بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ ہزاروں صارفین ارجنٹ فیس جمع کرانے کے باوجود کنکشن سے محروم ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آر ایل این جی سپلائی تعطلی کا شکار ہے، اس وقت موجودہ سسٹم میں بھی گیس کا شارٹ فال بڑھ گیا ہے، سردی شروع ہوتے ہی گیس کی طلب کئی گنا بڑھ چکی ہے اور گھریلو صارفین کو بھی گیس کی فراہمی کا مسئلہ بن رہا ہے تاہم سوئی گیس کمپنی نے گھریلو کنکشن پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی ہے۔

سوئی گیس حکام کے مطابق کنکشن پر پابندی وزارت پٹرولیم نے عائد کی ہے، ایران امریکا جنگ رکنے کے بعد ہی کنکشن بحالی کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...