پاکستان، سعودیہ کا آئل سٹوریج اپ گریڈیشن، توانائی کے شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئل سٹوریج اور ریفائنری اپ گریڈیشن سمیت توانائی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کر لیا گیا۔

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی نے ملاقات کی، علی پرویز ملک نے بتایا پاکستان نے ٹیکس نیوٹرل بانڈڈ سٹوریج پالیسی کی منظوری دے دی۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی کے تحت سعودی کمپنیوں کو تجارتی بنیادوں پر تیل کے ذخائر قائم کرنے کی پیشکش کی، حب بلوچستان میں بڑے پٹرولیم سٹوریج اور ریفائننگ کمپلیکس کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا۔

علی پرویز ملک نے کہا خطے میں پاکستان کے توانائی راہداری بننے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...