کسی سیاسی جماعت کو قومی اداروں کی تضحیک نہیں کرنی چاہئے: راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو قومی اداروں کی تضحیک نہیں کرنی چاہئے، مولانا فضل الرحمان کے بعض الفاظ سے لوگوں کی دل آزاری ہوئی۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف کرتے ہوئے حدود کا خیال رکھنا اور قومی اداروں کا احترام ضروری ہے، خیبر پختونخوا میں حالات اس نہج پر پہنچ گئے تھے گورنر راج کے سوا کوئی راستہ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ایسا سیاسی اور انتظامی ماحول پیدا کرے کہ صوبے میں گورنر راج کی ضرورت پیش نہ آئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...