کراچی: جعلی مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت، پولیس اہلکار کو سزائے موت کا حکم

کراچی: (ویب ڈیسک) عدالت نے جعلی مقابلے میں نوجوان کو ہلاک کرنے کے مقدمے میں پولیس اہلکار کو سزائے موت سنادی۔

کراچی کی ماڈل کرمنل کورٹ ایسٹ نے گلستان جوہر میں جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر پولیس اہلکار شہریار کو سزائےموت سنا دی۔

عدالت نے شریک ملزمان اہلکار ناصر اور فیصل کو عمر قید کی سزا سنادی سنائی جب کہ تینوں ملزمان کو 5 ،5 لاکھ روپے بطور معاوضہ مقتول کے ورثا کوادا کرنےکا بھی حکم دیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق شاہین فورس کے پولیس اہلکاروں نے گلشن اقبال میں عامر کو رکنے کا اشارہ کیا، عامر کے نہ رکنے پر پولیس اہلکاروں نے تعاقب کیا اور رہائشی فلیٹ میں داخل ہو کر عامر پر فائرنگ کی۔

اہلکاروں نے ابتدائی طور پر واقعہ پولیس مقابلہ ظاہر کیا تھا تاہم بعد میں ملزمان کے خلاف تھانہ شاہراہ فیصل میں 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...