پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کی تیاریاں، وزارت خارجہ میں سفیروں کو بریفنگ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں وزارت خارجہ میں اسلام آباد میں تعینات سفیروں اور سفارتی نمائندوں کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کیا گیا۔
ایڈیشنل سیکرٹری ابرار ہاشمی نے اجلاس کا باضابطہ آغاز کیا، شرکاء کو پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں فورم کا تعارف، تصور، اہم موضوعاتی نشستوں اور پروگرام کے خاکے سے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔
وزرا، سفارت کاروں، سرمایہ کاروں اور صنعتی شعبے کے رہنماؤں کی شرکت سے متعلق امور پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
اجلاس میں نمائش کے انعقاد اور کاروباری اداروں کے درمیان (بی ٹو بی) جبکہ حکومتوں کے درمیان (جی ٹو جی) روابط کے مواقع پر بھی بریفنگ دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments