پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 85 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 85 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 400 روپے 67 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے جب کہ پٹرول کی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی۔

اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 30 اکتوبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...