زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
کراچی: (دنیا نیوز) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ذخائر 21 ارب 52 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5 ارب 23 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد مجموعی ذخائر 26 ارب 75 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments