کینسر کا مقابلہ کرنیوالی باہمت خاتون کرکٹر زمر شفیع عزم و حوصلے کی مثال بن گئیں

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کینسر کا مقابلہ کرنے والی بلوچستان کی باہمت خاتون کرکٹر زمر شفیع عزم و حوصلے کی مثال بن گئیں۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب سے تعلق رکھنے والی زمر شفیع نے بریسٹ کینسر کی تشخیص کے باوجود کرکٹ سے اپنا رشتہ برقرار رکھا، درد، تھکن اور مشکلات بھی زمر شفیع کے عزم کو شکست نہ دے سکیں، روزانہ دو سے تین گھنٹے کرکٹ پریکٹس معمول بنا لی۔

زمر شفیع کا کہنا ہے کہ بیماری اور مشکلات کے باوجود کرکٹ کا جنون کم نہیں ہوا، کرکٹ میری زندگی کا سہارا ہے، کرکٹ میرا جنون اور شوق ہے، بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں۔

کینسر کے خلاف جدوجہد اور کرکٹ سے بے پناہ محبت زمر شفیع کے عزم، حوصلے اور امید کی روشن مثال بن گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...