ون ڈے ٹرائی سیریز کا آخری لیگ میچ آج سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا
لاہور: (دنیا نیوز) ون ڈے ٹرائی سیریز کا آخری لیگ میچ آج سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں دوپہر ایک بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی، اس سلسلے میں انگلینڈ ٹیم نے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، سری لنکا کے کچھ پلیئرز نے بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
انگلینڈ کی ٹیم نے سیریز میں 3 میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں شکست ہوئی ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم سیریز کے فائنل میں جگہ بنا چکی ہے، فائنل میچ میں سری لنکا کا مقابلہ 31 اکتوبر کو پاکستان سے ہو گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments