خانیوال: بدبخت بیٹے نے فالج زدہ باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

خانیوال: (دنیا نیوز) تھانہ نواں شہر کے علاقے موضع محمد پور نشیب میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر بیٹے نے فائرنگ کرکے فالج زدہ باپ کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عبدالرزاق نے معمولی تلخ کلامی پر اپنے والد مظہر حسین پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

تھانہ نواں شہر پولیس نے مقتول کے بھتیجے محمد افضل کی مدعیت میں ملزم عبدالرزاق اور اس کے ساتھی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور دونوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...