بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے 4 پاکستانی ماہی گیر ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے

کراچی: (دنیا نیوز) بھارتی جیلوں سے 9 سال بعد رہائی پانے والے چار پاکستانی ماہی گیروں کو رینجرز حکام نے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق رہا ہونے والے ماہی گیروں میں احمد نواز، عبدالرحمٰن، وقاص علی اور ارشد شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق احمد نواز اور عبدالرحمٰن کا تعلق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 سے ہے جب کہ وقاص علی ولد مشتاق اور ارشد ولد اکرم اپنے پتے بتانے سے قاصر ہیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چاروں ماہی گیر گزشتہ 9 سال سے بھارتی جیلوں میں قید تھے۔

دوسری جانب ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کی خصوصی ہدایت پر چاروں ماہی گیروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے مفت سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...