پختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، 6 سال سے زیرِ التوا منصوبہ 10 روز میں مکمل

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی حکومت نے پی ٹی آئی کا سالوں سے زیرالتوا منصوبہ 10 روز میں مکمل کروادیا۔

خیبرپختونخوا حکومتی ذرائع کے مطابق مردان کی بخشالی روڈ چھ سال سے تاخیرکا شکارتھی، جسے نئی صوبائی حکومت نے صرف 10 دن میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی نعروں کے بجائے عملی اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے، تاہم بخشالی روڈ کی تکمیل خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی حکومت کی عوامی سہولیات کی فراہمی پرمرکوزتوجہ کی عکاس ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ بخشالی روڈ کی تکمیل سے عوام کو سفری سہولت میسرآئیں گی جبکہ شہریوں کی جانب سے منصوبے کی بروقت تکمیل کو سراہا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...