مردان میں جرگے کے دوران فائرنگ: دو بھائی جاں بحق، جرگہ رکن اور لڑکا زخمی

مردان:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے مردان چچا زاد بھائیوں کے درمیان گھریلو تنازع کے حل کے لیے ہونے والے جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق خونریز واقعہ جان آباد میں پیش آیا جہاں جرگہ چچا زاد بھائیوں کے درمیان گھریلو جھگڑے کے تصفیے کے لیے منعقد کیا گیا تھا کہ اس دوران  گولیاں چل گئیں۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی فیصل اور ولید موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ جرگہ رکن درویش خان اور وہاں سے گزرنے والا 10 سالہ لڑکا زخمی ہو گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد مرنے والوں کی لاشیں  اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید برآں پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی، واقعے کے محرکات اور فائرنگ میں ملوث افراد کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...