اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیرِ حراست دو افغان ملزمان ہلاک، ایک زخمی

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیرِ حراست دو افغان ملزمان ہلاک، ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق  راول ٹاؤن کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیرِ حراست دو افغان ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد ہسپتالمیں دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

حکام نے بتایا کہ سیکٹر جی 14 میں پولیس اور ملزمان کے ساتھیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کوہاٹی گینگ کا ایک رکن زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ  زیرِ حراست ملزمان کی شناخت عبداللہ اور ملہے خان کے نام سے ہوئی ہے، جو افغان شہری تھے، دونوں ملزمان ایک خاتون سے موبائل فون چھیننے اور زیادتی کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...