لاہور میں شہری کے نام پر 2354 گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا حیران کن انکشاف

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ایک شہری کے نام پر سو، دو سو یا پانچ سو نہیں بلکہ 2 ہزار 354 موٹرسائیکلیں، رکشے اور گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔

ہال روڈ پر جنرل ہولڈ اپ کے دوران نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ پر موٹرسائیکل سوار کو روکا گیا تو ملکیت کی جانچ پڑتال نے ٹریفک اہلکاروں کو بھی حیران کر دیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق محمد عثمان نامی شہری کے نام پر 2 ہزار 354 موٹرسائیکلیں، رکشے اور گاڑیاں رجسٹرڈ پائی گئیں، مذکورہ شہری کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 813 ای چالان جاری ہو چکے ہیں۔

محمد عثمان کے ذمے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی مد میں 28 لاکھ 66 ہزار 900 روپے واجب الادا ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں بند کر دی جبکہ اصل مالک کی تلاش کے لیے سیف سٹی کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے حکم پر نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...