لاہور: بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک گرفتار

لاہور: (دنیا نیوز) ڈیفنس بی پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ آڈی گاڑی چلانے اور ناکے پر رکنے کے بجائے فرار ہونے کے الزام میں ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق سعمیہ مبارک ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی بہن ہیں، ملزمہ کو ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم وہ گاڑی سمیت فرار ہو گئیں، فرار ہونے کی کوشش کے دوران گاڑی کی ٹکر سے ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔

پولیس نے تعاقب کے بعد سعمیہ مبارک اور ان کی دوست کو حراست میں لے لیا، ڈیفنس بی پولیس نے واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...