ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید کا یونان کا سرکاری دورہ مکمل

ابوظبی: (سید مدثر خوشنود) ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے یونان کا سرکاری دورہ مکمل کر لیا، وہ یونانی وزیراعظم کیریاکوس میتسوتاکس کی دعوت پر یونان پہنچے تھے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

یونان کا دورہ مکمل کر کے مملکت روانگی کے موقع پر ایتھنز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یونان کے وزیر صحت اسپائریڈن اڈونیس جارجیاڈس نے ابوظبی کے ولی عہد کو الوداع کہا۔

شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے یونانی حکومت کی جانب سے اپنے اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے لیے گرمجوش استقبال اور مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا۔

ابوظبی کے ولی عہد نے یونان اور اس کے عوام کی مسلسل ترقی، خوشحالی اور کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...