خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آئین اور قانون کے مطابق لگائی گئی: گورنر سندھ
ٹورنٹو: (دنیا نیوز) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی آئین اور قانون کے مطابق لگائی گئی ہے۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ اگر کوئی زخم ہوجائے تو سرجری کرنا پڑتی ہے، یہ بات انہوں نے جمعہ روز کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں قونصل جنرل آف پاکستان خلیل باجوہ کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔
انہوں نے نمائندہ ’’دنیا نیوز‘‘ محبوب شخ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں میرے پاس اختیارات نہیں ہیں، کراچی میرے لئے دکھتی رگ ہے، کراچی کی عوام نے ہمیں ووٹ نہیں دیا اب کیا بچے کی جان لیں گے، اٹھارویں ترمیم کے بعد کے ترقیاتی کاموں کے ذمہ داری صوبوں کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کا منصوبہ ہماری آپس کی لڑائیوں کی نظر ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments