پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 1549 پوائنٹس کی کمی
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری روز کا اختتام منفی زون میں ہوا، 100 انڈیکس میں 1549 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1549 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 62 ہزار 374 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی یومیہ بلند ترین سطح ایک لاکھ 63 ہزار 966 جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 62 ہزار 292 پوائنٹس رہی۔
سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 18 ارب روپے مالیت کے 39 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments