اردن کے چرچ میں آخری رسومات کے دوران فائرنگ، 7 افراد ہلاک، 10 زخمی

عمان: (دنیا نیوز) اردن کے جنوبی صوبے کرک کے حمود گاؤں میں چرچ میں آخری رسومات کے دوران فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دو مسلح افراد گاڑی میں آئے اور چرچ میں موجود شرکا پر فائرنگ کردی، حملہ آوروں نے تقریباً 5 منٹ تک رائفل اور پستول سے فائرنگ کی۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے، اردن پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...