ٹیکسی سٹینڈ پر گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) فاروق آباد ٹیکسی سٹینڈ پر گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والوں میں زاہد لودھی اور خرم شامل ہیں جبکہ زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں مبینہ ملزم عاقب پولیس اہلکار کا بیٹا ہے، واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...