بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دالبندین میں زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز دالبندین سے 15 کلو میٹر مشرق میں تھا اور گہرائی 53 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...