پی ایس ایل 12 کا شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز کو سامنے رکھ کر بنانے پر اتفاق

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل گورننگ کونسل کا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت ورچوئل اجلاس ہوا، پی ایس ایل 12 کا شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز کو سامنے رکھ کر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطاق پاکستان سپر لیگ سیزن 12 کا آغاز 18 مارچ 2026ء سے ہو گا، پی ایس ایل 12 کا فائنل لاہور میں کرانے کی تجویز دی گئی، پی ایس ایل 12 کے میچز لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی میں کرانے کی تجویز دی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ایس ایل کا سپورٹ پیریڈ 15 مارچ سے شروع ہو گا، پی ایس ایل 12 کے لئے پلیئرز آکشن 23 جنوری کو لاہور میں کرانے کی تجویز بھی دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...