سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو بزنس کمیونٹی کیلئے گیم چینجر ہے: آصف زرداری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو بزنس کمیونٹی کے لیے گیم چینجر اور مقامی سرمایہ کاروں کے لیے اہم سنگ میل ہے۔
سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو میں شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ایکسپو سے پاکستانی اور سعودی کمپنیوں کو مشترکہ طور پر کام کرنے کا موقع ملے گا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ کاروبار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
.jpg)
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو سرمایہ کاری اور باہمی مفادات کے مواقع میں بدلنا وقت کی ضرورت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments