ٹرائی سیریز: قومی ٹیم لاہور پہنچ گئی، سکیورٹی انتظامات سخت
لاہور: (دنیا نیوز) قذافی سٹیڈیم میں 25 اکتوبر سے ہونے والے ٹرائی سیریز کے میچز کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا، پاکستان کرکٹ ٹیم بھی راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئی۔
مقامی انتظامیہ کی جانب سے قذافی سٹیڈیم کے اطراف عارضی لائٹیں نصب کر دی گئی ہیں جبکہ سٹیڈیم کے اردگرد گراؤنڈز کے کھلے حصوں کو قناتیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 21, 2026
سکیورٹی انتظامات کے تحت فیروز پور روڈ سے لبرٹی چوک جانے والی سڑک بند کر دی گئی جبکہ پولیس نے فیروز پور روڈ اور لبرٹی کی جانب نشتر پارک کے گیٹوں پر اہلکار تعینات کر دیئے ہیں۔
دوسری جانب میچز کیلئے سٹیڈیم کے سٹینڈز کی صفائی جاری ہے جبکہ گراؤنڈ میں پریکٹس پچز اور میچ کیلئے سکوائر کی تیاری پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments