2 موٹر سائیکلوں اور گاڑی کے درمیان تصادم، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

لوئر دیر: (دنیا نیوز) دو موٹر سائیکلوں اور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دو موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی کے درمیان افسوسناک حادثہ معیار مسکینے روڈ پر پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، اہلکاروں نے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...