لاہور: نشتر کالونی میں مضر صحت دودھ پینے سے دو سالہ بچہ جاں بحق

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی نشتر کالونی میں مضر صحت دودھ پینے سے دو سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے کی حالت تشویشناک ہے۔

انتظامیہ کے مطابق دونوں بچوں کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں 2 سالہ بچہ دم توڑ گیا جبکہ 3 سالہ بچہ تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔

والدین نے محلے سے کھلا دودھ خریدا تھا، پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق فرانزک ماہرین اور دودھ کے معائنے کے لیے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو طلب کرلیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...