حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 53 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 382 روپے 2 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 80 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 21 اکتوبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments