ورلڈ کپ 2027: آئی سی سی زمبابوے میں تعمیر ہونے والے نئے اسٹیڈیم سے مطمئن
ہرارے: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ 2027 کے لئے زمبابوے کا نیا تعمیر ہونےوالا وکٹوریا فالز اسٹیڈیم تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے جس پر آئی سی سی انسپکشن ٹیم نے کام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 کی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سارہ ایڈگر نےٹیم کے ہمراہ زمبابوے کے تینوں وینیوز کی انسپکشن کی۔
زمبابوے ورلڈکپ 2027 کی میزبانی کے لئے نیا وکٹوریا فالز اسٹیڈیم تعمیر کر رہا ہے جس نے ورلڈکپ کے 4 میچزکی میزبانی کرنی ہے۔
اس نئے تعمیر ہونے والے اسٹیڈیم میں فنشنگ کا کام جاری ہے اور جلد ہی یہاں ٹرائل میچ کروایاجائےگا۔
ہرارے اور بلاوایو میں موجودہ گراؤنڈز اور اسٹیڈیمزپر ٹورنامنٹ کی ضروریات کے مطابق کام جاری ہے۔
مینجنگ ڈائریکٹر زمبابوے کرکٹ گیویمور ماکونی کاکہناتھا کہ مین بلڈنگ کا کام مکمل ہوگیا ہے اب فنشنگ کے کام پر توجہ ہے، اسٹیڈیم کی مکمل تعمیر 2027 کے وسط تک ہوجائےگی اور اس کے بعد ایک انٹرنیشنل سیریز کھیلی جائےگی۔
علم میں رہے کہ زمبابوے ورلڈ کپ 2027 میں جنوبی افریقہ اور نیمیبیا کےساتھ مشترکہ طور پر میزبانی کر ےگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments