بہاولنگر: مخالفین کی مقدمہ بازی کی رنجش پر فائرنگ سے نوجوان ہلاک
بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں سابق مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، ہلاک ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی ظل حسن کے نام سے شناخت ہوئی، پولیس نے ورثا کے بیان پر کاروائی کا آغاز کر دیا، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزموں کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، افسوسناک واقعہ کھچی والا کے قریب پیش آیا، ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments