روس کا ایران اور امریکہ سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپس آنے کا مطالبہ
منامہ: (دنیا نیوز) خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کا بحرین میں اجلاس ہوا، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی شرکت کی۔
خلیجی ممالک نے روس سے ایران کے ساتھ روابط میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کا مطالبہ کر دیا، منامہ مذاکرات میں خلیجی ممالک کا ایران سے خودمختاری کا احترام یقینی بنانے پر زور دیا گیا، روس کی خلیجی خطے میں مشترکہ سکیورٹی ڈھانچہ قائم کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔
روسی وزیر خارجہ نے خطے کو وسیع جنگ سے بچانے کی حمایت کا اعلان کیا اور انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپس آئیں۔
لاوروف نے کہا کہ آبنائے ہرمز بحران کی بنیادی وجوہات کا حل ناگزیر ہے، لاوروف کا آبنائے ہرمز اور گردونواح میں کشیدگی کے خاتمے پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments