عمران عباس نے شوبز انڈسٹری سے دوری کی اصل وجہ بتادی

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف، خوبرو اداکار و ماڈل عمران عباس نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

حال ہی میں عمران عباس نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بذریعہ کال شرکت کی، مذکورہ پروگرام کی میزبان مشی خان کو سابقہ اداکار نے ڈراموں سے دوری اختیار کرنے کی اصل وجہ بتائی۔

گفتگو کے دوران عمران عباس نے انکشاف کیا کہ میں اب اداکاری نہیں کر رہا، میں نے 2، 3 سالوں سے ٹی وی ڈرامے چھوڑ دیے ہیں، اب میں ٹیلی وژن پر مزید کام نہیں کر رہا۔

انہوں نے بتایا کہ اب میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کر رہا ہوں، میں آرکیٹیکٹ بھی ہوں، اس لیے میں نے اسلام آباد میں تعمیراتی کام شروع کر دیا ہے، اب میں اسی کام کو وقت دے رہا ہوں۔

سابقہ اداکار نے بتایا کہ میں ایک ٹاور تعمیر کر رہا ہوں، جو ممکنہ طور پر ڈھائی سال میں مکمل ہو گا، یہ ٹاور اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب زیرِ تعمیر ہے۔

عمران عباس نے مزید کہا کہ میں فلاحی کاموں میں بھی حصہ لے رہا ہوں کیونکہ میرے والدین اب اس دنیا میں نہیں رہے اور میری اپنی کوئی اولاد بھی نہیں ہے، میں دوسروں کے لیے ایسا کام کرنا چاہتا ہوں جس کا فائدہ مجھے آخرت میں حاصل ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...