’ایک سیلفی میرے ساتھ بھی لے لو‘ ثمر جعفری کی والد سے جذباتی ملاقات

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی نوجوان گلوکار اور اداکار ثمر جعفری کی اپنے والد کے ساتھ محبت بھری ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔

ثمر جعفری کے پہلے سولو کنسرٹ کے بعد والد کے ساتھ ان کی ایک خوبصورت ملاقات کی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، اس موقع پر ان کے والد نے بیٹے سے محبت بھرے انداز میں کہا کہ ایک سیلفی میرے ساتھ بھی لے لو، جس کے فوراً بعد انہوں نے ثمر جعفری کو گلے لگا لیا۔

باپ بیٹے کے درمیان محبت اور اپنائیت کے اس خوبصورت لمحے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی، ویڈیو میں والد کی جانب سے بیٹے کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش اور پھر اسے گلے لگانے کا منظر مداحوں کے لیے خاص اہمیت اختیار کرگیا۔

ثمر جعفری پاکستان کی نوجوان شوبز شخصیات میں شمار ہوتے ہیں اور گلوکاری و اداکاری کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر رہے ہیں، ان کے پہلے سولو کنسرٹ کے بعد والد کے ساتھ یہ ملاقات مداحوں کے لیے ایک یادگار لمحہ بن گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...